Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنڈاپور کی گمشدگی پر پی ٹی آئی ورکرز کا حوصلہ ٹوٹ گیا، وزیردفاع

پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ گنڈاپور دو نمبر کام کررہا ہے، خواجہ آصف
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 08:00am

وزیردفاع خواجہ آصف نے علی امین گندا پور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے لاپتہ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرز کا حوصلہ ٹوٹ گیا وہ رونے لگے

وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کے ورکرز سوشل میڈیا پر احتجاج کررہے ہیں، پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ گنڈاپور دو نمبر کام کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گنڈاپور گاڑی کی ڈگی میں دامن کوہ منال ریسٹورنٹ سے ہوتا ہری پور میں داخل ہوا۔۔۔رات عمر ایوب کے گھر بسر کی اور صبح بھنگڑا ڈال کر اسمبلی پہنچ گئے۔

Khawaja Asif

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)