Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد، دھماکے کی تحقیقات کی خود نگرانی کروں گا، شہباز شریف

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش برداشت نہیں کی جائےگی، سفیر سے گفتگو
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 08:03am

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارت خانے پینچے اور چینی سفیر جیانگ زیڈانگ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے چینی سفیر سے کراچی میں چینی قافلے پر حملے پر افسوس اور دہشتگرد حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر رنج و الم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی بھائیوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ذمہ دار افراد کی جلد از جلد شناخت کے لیے حکومت متحرک ہے، واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش برداشت نہیں کی جائےگی۔ اس واقعے کی تحقیقات کی میں ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔

جس پر چینی سفیر نے کہا کہ امید ہے کہ ذمہ دار افراد کو جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی،

PM Shehbaz Sharif

Karachi Airport Blast