Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر بھارت کا شدید ردعمل، انتقامی اقدامات شروع

شاندار خیرمقدم پر واویلا، انتقامی اقدام کے طور پر ایکس اکاؤنٹ معطل کروادیا گیا۔
شائع 07 اکتوبر 2024 05:19pm

عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد اور شاندار خیرمقدم پر مودی سرکار ایسے ردِعمل کا اظہار کر رہی ہے جیسے اُس کی بہت بڑی توہین ہوگئی ہو۔ ایک طرف مودی سرکار سیخ پا ہے اور دوسری طرف بھارتی میڈیا نے بھی واویلا برپا کرنا اور زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔

اس دورے کے حوالے سے طرح طرح کی اٹکل بازی کی جارہی ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کو مستقل مستقر بھی بناسکتے ہیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان بھارت جائیسوال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان کا دورہ اور وہاں ہونے والی آؤ بھگت افسوس ناک ہے تاہم حیرت انگیز نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں بھرت جائیسوال نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا وہ بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ملائیشیا کے وزیرِاعظم بھارت آئے تھے تب اُن سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں بات ہوئی تھی۔

ملائیشین وزیرِاعظم نے کہا تھا کہ جب تک ڈاکٹر ذاکر نائیک کے قیام سے ملائیشین معاشرے کے لیے کوئی مشکل پیدا نہیں ہوتی تب تک انہیں نکالنے کا کوئی جواز نہیں۔

مودی سرکار سے کچھ اور تو ہو نہیں سکا اس لیے بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایکس اکاؤنٹ کو معطل کروادیا ہے۔ اب اگر کوئی شخص بھارت سے اُن کے ایکس اکاؤنٹ کو وزٹ کرنا چاہے تو پیغام ملتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی تقاضے کے طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

کیا ہوگیا ہے اس ملک کو! ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے کی ویڈیو پر وضاحت

سینیر تجزیہ کار وویک شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سرکاری طور پر مدعو کرکے اچھا نہیں کیا۔ اس سے دوطرفہ تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک متعدد مقدمات میں بھارت کو مطلوب ہیں۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے

یاد رہے کہ بھارت میں حال ہی میں وقف ترمیمی بل منظور کیا گیا ہے جس پر شدید تنقید کرنے والوں میں ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اس نئے ترمیمی قانون کے تحت مسلمانوں سے مساجد، مدارس، قبرستان اور ہزاروں ایکڑ زمین چھین لی جائے گی۔

DR ZAKIR NAIK

India annoyed

disgust

MEA spokesperson