Aaj News

پیر, اکتوبر 07, 2024  
03 Rabi Al-Akhar 1446  

عمارت گرنے سے 27 ہلاکتوں کےمتاثرین کو دیت کی ادائیگی کا حکم

کراچی کے ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی سماعت کی
شائع 07 اکتوبر 2024 04:11pm

کراچی کی عدالت نے 2020ء میں زمین بوس ہونے والی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو دیت کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

کراچی کے ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2020ء میں رضویہ میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کی۔

’مال مفت دل بے رحم‘، پی ٹی آئی مظاہرین کی چاکلیٹ کنٹینر لوٹنے کی ویڈیو

عدالت نے عمارت کے مالکان کو متاثرہ خاندانوں کو 81 لاکھ 3 ہزار 595 روپے فی شہری دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دیت کی عدم ادائیگی پر ملزمان بلڈنگ کے مالک جاوید، اہلیہ اور 3 بیٹوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

پاکستان