Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

انہوں نےانسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی
شائع 07 اکتوبر 2024 04:03pm

عدنان سمیع کی والدہ 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

گلوکار عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے یہ خبراپنی والدہ کی تصویر ان کی تاریخِ پیدائش کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔

سدھارتھ شکلا کو اپنی ملکیت سمجتی تھی، شہناز گل

عدنان سمیع نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔ ہم گہرے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وہ ایک ناقابل یقین خاتون تھیں جنہوں نے ہر اس شخص کے ساتھ محبت اور خوشی کا اشتراک کیا جس سے ان کا رابطہ ہوا۔ ہم انہیں بہت یاد کریں گے۔

انہوں نے اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ ’اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعون‘ اللّٰہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع خان نے 2015ء میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی، وہ شہریت حاصل کرنے سے پہلے بھی کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں ہی مقیم رہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle