Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکار ماسٹر سارجنٹ ایتے ازولے کی ہلاکت کی تصدیق کردی
شائع 07 اکتوبر 2024 12:48pm

لبنانی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ لبنان کی سرحد پر لڑائی میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ فوج نے کہا کہ “لبنانی سرحد پر لڑائی کے دوران ماسٹر سارجنٹ ایتے ازولے ہلاک ہوگیا۔

آج حماس کے 7 اکتوبر حملے کا ایک سال بھی مکمل ہوگیا اور اسرائیل ایک سال مکمل ہونے کے باوجود تاحال غزہ سے اپنے یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کو ممکن بنانے میں ناکام ہے جس پر اسرائیلی عوام ملک بھر میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

lebanon

Israel's Attack in Lebanon