Aaj News

پیر, اکتوبر 07, 2024  
03 Rabi Al-Akhar 1446  

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

قیدیوں کووطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 01:18pm

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ برسوں بعدوطن واپس آنےپرقیدیوں کی آنکھیں خوشی سےنم ہوگئی۔

وطن واپس آنے والی بزرگ خاتون نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کا احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتےہیں۔

سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی آج وطن واپسی

ایک اور پاکستانی قیدی نے میڈیا نمائندوں کو کہا کہ، جن حالات میں قید تھےشکر ہے ہم واپس وطن آئے۔ واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ قیدیوں سے متعلق 3 ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔ وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کیے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان