کراچی میں آج سے گرمی میں اضافے کا امکان
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اکتوبر کے موسم میں سندھ میں موسم گرم ہی رہتا ہے
کراچی میں آج سے درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ اور آئندہ 3 سے4 روز تک پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
کراچی میں غیر ملکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، چین کا بیان سامنے آگیا
سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے بلوچستان کی گرم ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہوا کا رخ بدل جانے کے باعث کراچی میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور دوپہر کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اکتوبر کے موسم میں سندھ میں موسم گرم ہی رہتا ہے۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.