Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا

ایوان سے جاری ہونے والے بیان میں خادم حرمین شریفین کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا گیا
شائع 07 اکتوبر 2024 10:34am

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رائل کلینکس کے معالجین نے فرمانروا شاہ سلمان کا طبی معائنہ کیا اور تشخیص کی کہ ان کے پھیپھڑوں میں انفکیشن ہوگیا ہے۔

ایوان سے جاری ہونے والے بیان میں خادم حرمین شریفین کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے کہ مئی 2024 میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوئے تھے۔

پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا تھا۔

Saudia Arabia