Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آغاعلی دوبارہ محبت کی تلاش میں

انہوں نےاپنی اورحنا الطاف کی طلاق کی تصدیق کردی
شائع 07 اکتوبر 2024 10:00am

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے باصلاحیت اداکارآغا علی کی شادی اداکارہ حنا الطاف سے تین سال پہلے ہوئی تھی لیکن اب ان کی راہیں جدا ہو گئیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی طلاق کے بعد کی زندگی، حنا الطاف اور دوبارہ محبت کی تلاش کے بارے میں کھل کر بات کی۔

آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کی ہے۔

ماورا حسین مقبولیت کی دوڑ میں آگے نکل گئیں

آغا علی نے طلاق کے بعد کی زندگی اور اپنی سابقہ اہلیہ حنا الطاف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، میں ٹھیک ہوں۔ دراصل میں اب بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، الحمدللہ۔ اب میں کہہ سکتا ہوں کہ میں خوش ہوں۔

میرے خیال میں آپ اپنی زندگی میں اپنی خوشی سے جو بھی رشتے بناتے ہیں ان رشتوں کو کارگر بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کرنی چاہیے، لیکن اگر آپ دونوں اس میں ناکام ہو رہے ہوں تو اس سے نکلنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ علیحدگی کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا۔

آغا علی کااپنے اورحنا الطاف کے رشتے کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ، میرے اور حنا کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی میں ایک دوسرے کا احترام کرنا کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے ایسے بہت سے ناکام تعلقات دیکھے ہیں جن کے ختم ہونے کے بعد اخلاقی اقدار میں گراوٹ آئی ہے۔ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے، جس کا میں نے اپنی زندگی میں کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ لیکن آپ کی تمام تر کوششوں کے باوجودرشتے میں دراڑیں باقی رہے تو، پرامن طریقے سے الگ ہوجانا بہتررہتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے زندگی سے ایک سبق سیکھا ہے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی اپنے رشتے کی تشہیر نہیں کریں گے۔ وہ اپنے تعلقات کو منظرعام پر نہیں لائیں گے۔

جب آغا علی سے انکے مستقبل کی پلاننگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ زندگی کے ایسے کئی واقعات ہیں، جن کی میں نے منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔ فی الحال، میرا زندگی میں دوبارہ محبت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں اپنے آپ کو، اپنے کیریئر کو اور اپنی زندگی کو وقت دینا چاہتا ہوں، لیکن آپ اس حقیقت سے کبھی انکار نہیں کر سکتےکہ اللہ کے ہمیشہ اپنے منصوبے ہوتے ہیں۔ اللہ کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوتا اس لیےمیں اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا ہوں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle