Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کو ایک سال مکمل

اسرائیلی نے نہ روکنے والی بمباری فلسطین سے لبنان اور لبنان سے ایران تک پہنچ چکی ہے
شائع 07 اکتوبر 2024 08:33am

اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ جنگ کا آغاز سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو حماس کے حملے سے ہوا جس کے بعد اسرائیلی نے نہ روکنے والی بمباری شروع کردی جو فلسطین سے لبنان اور لبنان سے ایران تک پہنچ چکی ہے، ایک برس کے دوران کب کیا ہوا نظر ڈالتے ہیں۔

7اکتوبر 2023: حماس کے جوانوں نے اسرائیل میں گھس کر حملہ کیا۔ حملوں میں فوجی افسران سمیت تقریبا بارہ سو اسرائیلی ہلاک ہوئے، دو سو اکیاون کو یرغمال بنالیا گیا۔

8 اکتوبر: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےاعلان جنگ کردیا،غزہ پر قیامت ڈھانا شروع کردی۔

13 اکتوبر: غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو بےدخلی کا حکم دیا گیا

17اکتوبر: اسرائیلی فوج نےالاہلی اسپتال کونشانہ بنایا،100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے

27اکتوبر:اسرائیلی فوج غزہ میں گھس گئی،قتل و غارت گری تیزہوگئی

31اکتوبر:جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی،سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے

15نومبر: اسرائیلی فوجیوں نے الشفا اسپتال میں قتل عام کیا، 400فلسطینی شہید کردیے گئے

27نومبر:مسلسل 7ہفتوں کی بمباری کے بعد قیدیوں کے تبادلہ،غزہ میں عارضی فائر بندی ہوئی

6دسمبر:اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پربمباری کی،ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید ہوئے

15 دسمبر:اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے کارروائی کی،فرینڈلی فائر سے تینوں یرغمالی ہلاک ہوگئے

22 جنوری 2024 :وسطی غزہ میں حماس نے بڑا حملہ کیا،21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے

29فروری:اسرائیلی فوج نے امداد کیلئے جمع بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر فائر کھول دیا،100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے

25 تا27مارچ: اسرائیلی فضائی حملوں میں 160شہادتیں ہوئیں

یکم اپریل:اسرائیلی فوج نے امدادی تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 کارکنوں کو غزہ میں شہید کردیا

26مئی: اسرائیل نے رفح میں پناہ گزینوں پر بمباری کی،پینتالیس فلسطینی لقمہ اجل بنے

8جون:نصیرات کیمپ پر قیامت خیز بمباری،دو سو چھہتر فلسطینی شہید،700سے زائد زخمی ہوئے

31جولائی:حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا

10اگست:غزہ سٹی میں اسکول پر بمباری کی گئی،100 سے زائد فلسطینی پناہ گزین جام شہادت نوش کرگئے

27ستمبر: حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کو بیروت میں شہید کردیا گیا

PALESTINIAN BODIES

Israel's Attack in Lebanon