Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد اور راولپنڈی کی کونسی سڑکیں بند کونسی کھول دی گئی ہیں؟

وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی کیا صورت حال ہے؟
شائع 06 اکتوبر 2024 09:23pm

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو پسپا کرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں زیادہ ترسڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے روات ٹی کراس، کورال چوک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ کھنہ پل، فیض آباد، مری روڈ اور ایکسپریس ہائے وے پر دونوں اطراف سے ٹریفک بحال ہے۔

پشاور موڑ، گولڑہ موڑ، 8 اور 26 نمبر چونگی اور موٹر وے لنک روڈ ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے تین دنوں میں سیکڑوں کارکنان گرفتار، پکڑ دھکڑ آج بھی جاری

کرنل شیر خان شہید روڈ ، ایران ایونیو، کھنہ پل، لہتراڑ روڈ ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

جی 14، سری نگر ہائی وے، سترہ میل ٹول پلازہ اور بہارہ کہو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

کٹی پہاڑی جی ٹی روڈ بھی دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ماسوائے مارگلہ روڈ کے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں۔

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

زیرو پوائنٹ ایکسپریس ہائے وے اور سری نگر ہائے وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔

خیابان پل، فیصل ایونیو اور جناح ایونیو بھی دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔

rawalpindi

اسلام آباد

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Closed Roads