سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی آج وطن واپسی
پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ
سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ رہے ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا، سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس آئیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ قیدیوں سے متعلق 3 ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی، وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کریں گے۔
وزیرِ داخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
prisoners
Srilanka
pakistani prisioners
مقبول ترین
Comments are closed on this story.