Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے نے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کو خوشخبری سنادی

یہ اقدام مسافروں کے لیے خوش آئند ہے
شائع 06 اکتوبر 2024 01:40pm

پاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ٹورنٹو کے لیے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت مسافر 15 اکتوبر تک بک کروا سکیں گے اور یہ ٹکٹیں 20 دسمبر 2024 تک سفر کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کے لیے خوش آئند ہے، جس سے انہیں اپنی ضروریات کے مطابق سفری سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

PIA

PIA Flight

Pakistan International Airlines

pia fare