Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر بیرسٹر سیف کا ردعمل آگیا

مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 06 اکتوبر 2024 12:17pm

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ری پبلک بنایا ہوا ہے، جعلی حکومت میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، مریم نواز کی واحد صلاحیت نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔

Maryam Nawaz

D Chowk protest

Maryam Nawaz Sharif

PTI protest

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CM Punjab Maryam Nawaz

4th October D Chowk Protest

d'chowk islamabad