Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان میں محنت کش پاکستانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ناظم حسین کا ایک 25 سالہ بیٹا بھی یونان میں ان کے ساتھ مقیم تھا۔
شائع 06 اکتوبر 2024 09:37am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایتھنز میں 50 سالہ پاکستانی شہری ناظم حسین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ناظم حسین کی موٹرسائیکل کو کار نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ سڑک پر گرگئے اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ناظم حسین کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا۔ ناظم حسین کی منی سپر مارکیٹ تھی اور شام کو وہ موٹر سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتے تھے تاکہ پاکستان میں اپنی فیملی کی مالی امداد کر سکے۔

کراچی میں مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

ناظم حسین کا ایک 25 سالہ بیٹا بھی یونان میں ان کے ساتھ مقیم تھا۔ وہ یونان کے علاقے منیدی میں عرصہ دراز سے مقیم تھے۔

Road Accident

Greece

pakistani man died