Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی وزیر خارجہ سے انٹونی بلنکن کا رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں وزراء خارجہ کے درمیان خطے میں کشیدہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، رپورٹس
شائع 06 اکتوبر 2024 09:04am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان خطے میں کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب جین نویل باروٹ نے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سنیچر کو بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی علاقے پر اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکرکا دورہ پاکستان پراہم بیا

ہائیر ڈیفنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 151 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان میں جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 11 جبکہ زخمیوں کی تعداد نو ہزار 535 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر بشارلااسد سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں، کامیابی کی امید ہے۔

Saudia Arabia

foreign minister

Antony Blinken

Prince Faisal bin Farhan

telephone call

US Secretary