Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی احتجاج: سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر حملہ

سیاسی رہنماوں کی سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پتھراو کی مذمت
شائع 05 اکتوبر 2024 11:59pm

تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوارن پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر شدید پتھراؤ کیا گیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر کلثوم پلازہ کے قریب پتھراؤ کیا گیا، پتھراو کے باعث سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

خوش قسمتی سے سینیٹر شیری رحمان حملے میں محفوظ رہیں، سیاسی رہنماوں نے سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پتھراؤ کی مذمت کی ہے۔

Sherry Rehman

PTI protest

pti minar e pakistan