Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا میچ ہارنے پر بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان امپائرز سے بحث کرنے لگیں

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے انڈیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 58 رنز سے شکست دی
شائع 05 اکتوبر 2024 01:04pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہضم نہ ہوئی، بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور میچ کے اختتام پر امپائرز سے بحث میں لگ گئیں۔

گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 58 رنز سے شکست دی۔ تاہم میچ کے دوران کیویز کی بیٹنگ کے وقت ایک واقعہ رونما ہوا جس کے بعد صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔

کیویز کی بیٹنگ کے دوران کھلاڑی امیلیا کیر نے میچ کے 14ویں اوور کی آخری گیند پر رن لیا تاہم ہرمن پریت گیند پکڑتے ہوئے گیند تھام لی اور دوڑنے لگیں اس دوران کیوی بیٹرز نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی اور رن آؤٹ ہوگئیں تاہم امپائر نے اس بال کو ڈیڈ بال قرار دیا جس پر بھارتی کپتان کا پارہ چڑھ گیا۔

امپائر کے فیصلے پر فیلڈر نے پوچھا کہ رن آؤٹ تھا جس پر امپائرز نے کہا کہ رن لینے کے بعد بالر دیپتی شرما کو کیپ واپس دے دی تھی اور اوور ختم کرنے کا اشارہ کیا تھا اس وجہ سے رن آؤٹ نہیں ہوسکتا۔

ویمن امپائرز کے اس فیصلے پر بھارتی کرکٹر ہرمن پریت کو غصے میں دیکھا گیا جس کے بعد وہ امپائرز سے بحث کرتی بھی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے دوران بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

women umpire

women t20 worldcup

india vs newzealand

india lost

Harmanpreet Kaur