Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے ’دیت‘ کی رقم میں بڑا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری

مالی سال 24-2023 کے دوران دیت کو 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کیا گیا تھا، رپورٹ
شائع 05 اکتوبر 2024 12:37pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

وفاقی حکومت کی جانب سے دیت کی رقم بڑھانے سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے دیت کی رقم 20 فیصد اضافے سے 81 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا کہ حکومت نے 1860 کے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے تحت دیت کو 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کر دیا ہے، پی پی سی کی دفعہ 323 کی ذیلی شق 2 کے تحت یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 24-2023 کے دوران دیت کو 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کیا گیا تھا، جس میں مالی سال 2023 کے 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے کے مقابلے میں 56 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

پی پی سی کی دفعہ 323 کا تقاضا ہے کہ عدالت قرآن و سنت میں بیان کردہ اسلام کے احکام کے تابع ہو اور مجرم اور مقتول کے ورثاء کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیت کی قیمت مقرر کرے، جو چاندی کے 30 ہزار 630 گرام کی قیمت سے کم نہیں ہونا چاہئے۔

federal government

diyat

20 percent

provident fund