Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’وزیراعلیٰ کے پی ساری لائنز کراس کر رہے ہیں‘، وزیر داخلہ نے سخت کارروائی کی وارننگ دیدی

48 گھنٹوں میں 120 افغان شہری پکڑے گئے، افغان شہریوں کا پکڑا جانا باعث تشویش ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2024 01:19pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مظاہرین تحریک انصاف کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر فائرنگ کی، تقریباً 80 اہلکار زخمی ہیں، مظاہرین کے پاس اتنی آنسو گیس کیسے آئی؟

ڈی چوک پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں 120 افغان شہری پکڑے گئے، افغان شہریوں کا پکڑا جانا باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ایس سی او کانفرنس کوسبوتاژنہیں ہونے دیں گے، پوری صورتحال کےذمہ داروزیراعلی خیبرپختونخواہیں،گنڈاپورکے قافلے سے پولیس پرفائرنگ اورشیلنگ ہوئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنا احتجاج ہے تو افغان شہری کہاں سے آرہے ہیں، مزید لائن کراس کی گئی تو سخت کارروائی ہوگی، دھاوا بولنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، بنوں اورقبائلی علاقوں سےآنے والوں ہتھیارلانےکا کہا گیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ شواہدموجودہیں،سوشل میڈیاپرکہاجارہاہےکہ ہتھیارلائیں، وزیراعلی کےپی بڑی لائن کراس کررہے ہیں، صدراوروزیراعظم آپس میں رابطےمیں ہیں، اسٹریٹیجی بنائیں گے،عملدرآمدکریں گے۔

پاکستان