سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملے کا دہشت گرد ہلاک
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں 4اور 5 اکتوبر کی درمیانی راتانٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران سمیت دو خوارجی مارے گئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس میں 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ کرنے کا واقعہ بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، قافلے کی سکیورٹی پر معمور پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
دوران علاج ایک زخمی اہلکار برہان خان دم توڑ گیا تھا جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔
مزیدپڑھیں:
سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق 3 زخمی
Comments are closed on this story.