Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

28 سال بعد میناکشی شیشادری نے امریکہ سے لوٹنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر فلمی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا تھا
شائع 05 اکتوبر 2024 10:41am

میناکشی شیشادری کاشمار بالیووڈ کی ماضی کی ان اداکاراوں میں ہوتاہے، جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی خاطر اپنے کیریئر کو داو پر لگادیا تھا۔

میناکشی کی شادی 1995 میں ہوئی اور دو سال کے اندر ہی میں وہ امریکہ منتقل ہو گئی۔

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا، نام سامنے آگیا

اس وقت وہ گھاٹک اور ایک نئی فلم ، مل گئی منزل مجھے میں کام کررہی تھیں، جس کا نام بعد میں دو راہیں رکھا گیا تھا۔ ساتھ ہی وہ ماسٹر زکے دوسرے سال کا امتحان بھی دے رہی تھیں۔

اب یہ باہمت ادا کارہ ہندوستان میں تخلیقی اطمینان حاصل کرنے کے لئے امریکہ میں اپنی زندگی کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویوں میں انہوں نے بتایا کہ شروع میں، میں نے ہریش (ان کے شوہر) کو ہندوستان آنے کے لیے راضی کیا، مجھے امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کریں گے ۔ میں نے ان سے کہا کہ میں ہندی فلموں اور ہندوستانی کلاسیکی رقص میں ماہر ہوں اور مجھے امریکہ میں یہ مواقع نہیں ملیں گے۔ توکیا آپ ہندوستان میں اپنا کیریئر بنا سکتے ہیں؟ اور انہوں نےمیری بات مان لی

وہ ایک امریکی کمپنی کے ذریعےہندوستان آئے تھے اور تقریبا ایک سال تک یہاں رہے۔ لیکن یہاں وہ کامیاب نہیں رہے کیونکہ ایک سرمایہ کار بینکر کی حیثیت سے ، ان کے ترقی کےمواقع امریکہ میں تھے۔ میں نے ہندوستان میں اپنی تمام جائیدادیں بیچ دیں اورامریکہ اپنی فیملی کے ساتھ لوٹ گئی۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ وہ اکیلی ہندوستان آئی ہیں ، ان کے شوہر ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ میناکشی اب کسی اچھے پروجیکٹ اور اچھے کردار کی تلاش میں ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle