Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاستوں میں سیلاب سے بڑی تباہی، 223 شہری ہلاک، متعدد لاپتا

لوگ صاف پانی اور دیگر بنیادی اشیاء سے بھی محروم ہوگئے، رپورٹس
شائع 05 اکتوبر 2024 09:04am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

امریکا کی 6 ریاستوں میں بدترین سیلاب آنے سے اب تک 223 شہری ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتا ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی شمالی کیرولائنا میں مچائی جہاں 106 افراد ہلاک ہوگئے۔

شمالی کیرو لائنا میں سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد لاپتا ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعچ 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستوں میں لوگ صاف پانی اور دیگر بنیادی اشیاء سے بھی محروم ہوگئے۔

امریکی پولیس کے مطابق تقریباً 300 لاپتا افراد کی تلاش میں کارروائی کی گئی ہے اور ان میں سے 270 افراد کی حالت ٹھیک بتائی گئی ہے۔

سمندری طوفان نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچادی، بجلی غائب، ہلاکتوں کی تعداد 33

پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کی مدد سے 75 لاپتا افراد کے معاملے پر کام جاری رکھی ہوئی ہے۔

flood

America

Hurricane