10 سالہ فلسطینی بچی کی وصیت پڑھ کر سب کی آنکھیں اشک بار
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید ہونے والی 10 سالہ راشا کی ایک ایسی وصیت سامنے آئی ہے جس نے پڑھنے والوں کو خون کے آنسو رُلادیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں فلسطینی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ راشا العریر اپنے گیارہ سالہ بھائی احمد سمیت غزہ شہر میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئی تھی۔
اہل خانہ کو رشا کی وصیت ملی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کی چیزیں رشتہ داروں میں تقسیم کردی جائیں۔
رشا نے ہاتھ سے لکھی ہوئی وصیت میں والدین سے کہا ہے کہ اگر وہ شہید ہوجائے تو نہ روئیں کیونکہ اُن کے رونے سے وہ تکلیف محسوس کرے گی۔
رشا کی وصیت ہے کہ کپڑے ضرورت مندوں کو دے دیے جائیں اور کتابیں، کاپیاں اور کھلونے وغیرہ کزنز کو دے دیے جائیں۔ راشا نےھ یہ بھی لکھا ہے کہ میرے بھائی احمد سے خفا مت ہوئیے گا۔
معصوم بچی کو کیا معلوم تھا کہ بھائی تو ساتھ ہی شہید ہوجائے گا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ وصیت جس نے بھی پڑھی ہے اس کی آنکھیں اشک بار ہوئی ہیں۔
Comments are closed on this story.