Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا فلسطین پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ، بلاول کا خیرمقدم

قوم کو صہیونی مظالم اور ایجنڈے کے خلاف یک زبان ہوکر احتجاج کرنا چاہیے، چیئرمین پی پی پی
شائع 04 اکتوبر 2024 07:29pm

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے 7 اکتوبر کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کل جماعتی کانفرنس مسئلہ فلسطین پر بلائی جارہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر اور وزیرِاعظم کی طرف سے 7 اکتوبر کو فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں غزہ میں سفاکانہ قتل عام کا ایک سال مکمل ہونے تک لڑائی کا دائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے۔

پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ غزہ میں سفاکانہ قتل عام سے شروع ہونے والی جنگ کا پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ موجود ہے۔ پوری قوم کو سامراجی صیہونی ایجنڈے کے خلاف یک زبان ہوکر صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔

Palestine

APC

OCTOBER 7

BILAWAL GREETS