Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
30 Rabi ul Awal 1446  

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کا اجلاس: آج 12 بجے سے اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

17 اکتوبر تک کا نوٹیفکیشن جاری، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے معاونت کریں گے۔
شائع 04 اکتوبر 2024 08:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائےگا، جس کے لئے آج رات 12 بجے اسلام آباد میں فوج بھیج دی جائے گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر فوج وفاقی درالحکومت میں سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھالے گی۔ فوجی دستے اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کے دوران پولیس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اس کی معاونت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔جس کی سیکیورٹی ڈیوٹی 5 تا 17 اکتوبر فوج کے سپرد کی گئی ہے، اس اہم اجلاس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔

SCO SUMMIT

NOTIFICATION ISSUED

UPTO OCTOBER 17

POLICE TO COOPERATE

ARMY DEPLOYED