Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

5 سے 8 اکتوبر تک کہاں کہاں بارش ہونگی؟ پی ڈی ایم اے کا الرٹ

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، پی ڈی ایم اے
شائع 04 اکتوبر 2024 05:39pm

5 سے 8 اکتوبر تک پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔

6 اکتوبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نےصوبہ بھر کےڈی سیزاور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

punjab

Rain

Heavy rain

PDMA

rainy weather