Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں ہولناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔
شائع 04 اکتوبر 2024 04:45pm

فیصل آباد میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں ایکسپریس وے کینال روڈ پر کا ر بےقابو ہوکر کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت معاذ اور واعظ کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثےمیں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

Faisalabad

Accident

Road Accident

bus accident