Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تہران پر اسرائیلی حملے پر منہ توڑ جواب ملے گے، ایران کا امریکا کو پیغام

یکطرفہ خود کو ضبط کرنے کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، ایرانی عہدیدار
شائع 04 اکتوبر 2024 03:58pm

ایران نے ایک ثالث کے ذریعے امریکہ کو بتایا ہے کہ تہران کے خلاف کسی بھی اسرائیلی حملے کا ”غیرروایتی جواب“ ملے گا جس میں اسرائیلی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

الجزیرہ کو خصوصی تبصرے میں ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک نے قطر کے ذریعے امریکہ کو ایک پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں تہران نے واشنگٹن کو بتایا کہ یکطرفہ خود کو ضبط کرنے کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے اور مزید کہا کہ ”انفرادی طور پر خود کو روکنا ہماری قومی سلامتی کے تقاضوں کو محفوظ نہیں بناتا“۔

عہدیدار نے کہا کہ بالواسطہ پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے جوابی حملے میں 400 میزائل داغے تھے۔ جس کے بعد تل ابیب نے دھمکی دی تھی کہ تہران کو موثر جواب ملے گا۔ ادھر امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالے دے کر کہا تھا کہ اسرائیل تہران پر حملے گا۔

امریکا واضح کرچکا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل اس مؤقف کی حمایت نہیں کرے گا جس میں تل ابیب نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا۔

world

Iran

America