Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنجیت سنگھ کی جنم بھومی ویران اور کھنڈر میں تبدیل

یہ تاریخی حویلی منتظر ہے کہ کوئی اس کے مسائل کی طرف بھی توجہ دے
شائع 04 اکتوبر 2024 03:30pm
Unveiling the Haveli of Maharaja Ranjit Singh - Aaj News

برصغیر کے طاقتور ترین پنجابی حکمران رنجیت سنگھ کی گوجرانوالا میں واقع جنم بھومی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ویران اور کھنڈر میں تبدیل ہوچکی ہے۔

یہ ہے سکھ مہا راجہ رنجیت سنگھ کی آبائی حویلی اور اس کی جنم گاہ، راجہ رنجیت سنگھ یہاں دربار لگاتا؛ امور سلطنت انجام دیتا اوررعایا کے معاملات سنتا لیکن آج یہ تاریخی حویلی منتظر ہے کہ کوئی اس کے مسائل کی طرف بھی توجہ دے

سکھ دور میں انتہا ئی اہمیت کی حامل یہ حو یلی جہاں پرکئی سا لوں تک سلطنت پنجاب کے اہم فیصلے ہوتے رہے، آج ویرانی اورسنا ٹے کا منظر پیش کر رہی ہے۔ رنجیت سنگھ کی جا ئے پیدائش کے کمرے سمیت پو ری حو یلی ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے ، انتظامیہ کی عدم تو جہی کے با عث کھنڈر میں تبدیل ہوتی یہ حویلی کسی بھی وقت زمین بو س ہوسکتی ہے۔

اپنے دور حکومت میں متعدد علاقے فتح کرنے والے شیر پنجاب کی حویلی کے بڑے حصے پر اب خود قبضہ ہوچکا ہے۔ متعلقہ اداروں کی بے حسی کے باعث حویلی راجہ رنجیت سنگھ کھنڈر میں تبدیل ہوچکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ؛ اس حویلی کی تزئین وآراش کرواکر اسے بہترین سیاحتی مقام بنایا جاسکتا ہے۔

punjab