Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جولوگ آرہے ہیں انکے پاس اسلحہ ہے، بالکل کلیئر ہوں یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں, وزیر داخلہ

کل بھی درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے اور احتجاج نہ کریں، محسن نقوی
شائع 04 اکتوبر 2024 03:42pm

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر پی ٹی آئی جلسے کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ تحریک انصاف جو کر رہی ہے اس کی اجازت نہیں دے سکتے، ویڈیوز میں دیکھ سکتے ہیں آنے والوں کے پاس ہتھیار ہیں، ہماری جتنی بھی فورس ہے ان میں کسی کے پاس گن نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے اسلام آباد پر دھاوا بولا جا رہا ہے، گنڈا پور کو سوچنا چاہیے وہ کیا اور کیوں کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کا سوچنے والے پھر غور کریں، جلسے جلوس ہر پاکستانی کا حق ہے مگر یہ جو کر رہے ہیں وہ طریقہ کار غلط ہے، راستوں کی بندش پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیں، باہر سے آئے مہمانوں کی سیکیورٹی اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ کل بھی درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے اور احتجاج نہ کریں، جلسے جلوس ہر پاکستانی کا حق ہے مگر یہ جو کر رہے ہیں وہ طریقہ کار غلط ہے، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی، ہم اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے، ساری صورتحال آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمانوں کو یقین دلانا ہے، آپ محفوظ ملک میں آئے ہیں، جو لوگ بھی احتجاج کا سوچ رہے ہیں، وہ ایک بارپھرسوچیں، ایس پی کے علاوہ یہاں ایک پولیس اہلکار کے پاس بھی گن نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی، ابھی جلسے جلوس نہ کریں۔

پاکستان

اسلام آباد

mohsin naqvi

4th October D Chowk Protest