Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیرقانونی سمز جاری ہونے کا انکشاف

دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 02:55pm

کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیرقانونی سمز چمن بارڈر پر غیر ملکی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات تھیں غرقانونی سمز کے ذریعے ڈکیت گروہ کارروائیاں کرتے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ غیر قانوں سمز چمن بارڈر پرغیرملکی شہریوں کو فروخت کی جاتی تھیں۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں احتجاج پر بیرسٹر سیف کا بڑا بیان

انہوں نے بتایا کہ قانونی سمز کے اجرا کے جرم میں دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتارکر کے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بیرون ملک سے تاوان کی کال موصول ہونے کا سلسلہ تیزی ہوگیا ہے۔

پاکستان