Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: نواز شریف کی تعریف کرتی عمران خان کی ویڈیو

ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شئیر کی گئی تھی
شائع 04 اکتوبر 2024 02:24pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے بانی پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان نے نواز شریف کی تعریفیں کیں۔

سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر ایکس پر پھیلائی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نواز شریف کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے 30 ستمبر کو ایکس پر ویڈیو شئیر کرنا شروع کی گئی، جس میں دیکھا گیا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تعریفیں کرتے ہوئے اور انہیں ملک کے لیے اٹھ کھڑے ہونے اور لڑنے کے لیے سراہتے دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن جب ویڈیوز کا مکمل طور پر جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ویڈیو کو ایڈٹ اور ڈبنگ کرکے پھیلایا گیا جو کہ جعلی ہیں۔ یہی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شئیر کی گئی۔

عمران خان 90 سیکنڈز کی ویڈیو کلپ میں وہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے بھٹو سے متعدد اختلافات تھے لیکن وہ مانتے ہیں کہ وہ اپنی اور ملک کی عزت و خودمختاری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو صحیح انداز میں دیکھا جائے تو ویڈیو چلنے کے تین سیکنڈ اور پھر 9 سیکنڈز بعد ویڈیو میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی۔

عمران خان کی اس ویڈیو میں آواز کو تبدیل کرکے اس کے اوپر دوسری آواز بٹھا کر ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شئیر کر کے صارفین کو گمراہ کیا گیا۔

عمران خان اصل ویڈیو 24 نیوز کے یوٹیوب چینل پر 15 مارچ 2022 کو اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں وہ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہیں۔

Nawaz Sharif

imran khan

zulfiqar ali bhutto

Fact Check