Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاق کا گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں
شائع 04 اکتوبر 2024 02:21pm

وفاقی حکومت رواں سال دسمبر میں گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لیے حکومت سندھ نے گرین لائن بس سروس منصوبے کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔

اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی شریک ہوئے جس میں گرین لائن کو اور نج لائن سے جوڑنے کے منصوبے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

گرین لائن کو ٹاور تک لے جانے کیلئے سندھ وفاق سے بات کی جائے، نگراں وزیراعلی سندھ

اجلاس میں جاری آپریشنز، یوٹیلیٹی سروسز اور گرین لائن بس کی سبسڈیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم جزو ہے، چاہتے ہیں گرین اور اورنج لائن جوڑنے کا کام دسمبر 2024 سے پہلے مکمل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گرین لائن آپریشنز پر 2 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جس پر حکومتِ سندھ نظرِ ثانی کرے گی، گرین لائن منصوبے کی سندھ کو منتقلی کے بعد اس میں مزید بسیں شامل کریں گے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کراچی کا دیرینہ مسئلہ رہا ہے، چاہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔

karachi

Sindh government

Sharjeel Memon

Green Line Bus

green line bus service