Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منشیات فروشی سے منع کرنا بیوی کا جرم بن گیا

معذور بیٹی کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کر کے خاتون کی آنکھ نکال دی
شائع 04 اکتوبر 2024 01:24pm

دیپالپورمیں سفاکیت کی انتہا ہوگئی۔ منشیات فروشی سے منع کرنا بیوی کا جرم بن گیا۔

سنگدل خاوند نے معذور بیٹی کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کر کے خاتون کی آنکھ نکال دی اور ملزم فرار ہوگیا۔ واقعہ دیپالپور کے علاقہ 37 ڈی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شہادت علی نے منشیات فروشی سے منع کرنے پر بیوی ہر حملہ کیا، معذور بیٹی کے سامنے تیز دھار آلےکے پے در پے وار کرکے ناصرف بیوی کو شدید زخمی کر دیا بلکہ خاتون کی آنکھ نکال دی اور متاثرہ خاتون کو قوت بینائی سے محروم کر دیا۔

ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان

punjab