Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی حملوں کے درمیان ایرانی وزیر خارجہ لبنان پہنچ گئے

یہ ایران کے کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنان کا پہلا دورہ ہے
شائع 04 اکتوبر 2024 01:11pm

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔

لبنان کی NNA نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی ایرانی طیارے میں رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایران کے کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنان کا پہلا دورہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان سے 30 گاؤں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے دوسری جانب گزشتہ رات ہی لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیل نے رات گئے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل شہر میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی اہداف سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن مذکورہ علاقہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ جمعہ کی صبح ہوتے ہی شہر پر دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے تھے۔

مزیدپڑھیں:

بیروت میں ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکے

Iran

lebanon