Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی چیف جسٹس کو بھی بدتمیز وکیل کا سامنا، جسٹس چندر چوڑ نے کیا کیا؟

بھارتی سپریم کورٹ میں ثالثی کے حکم سے متعلق سماعت ہورہی تھی
شائع 04 اکتوبر 2024 01:35pm

سپریم کورٹ خواہ کسی بھی ملک کی ہو اس میں اکثر گرما گرم بحث وتکرار دیکھنے کو ملتی ہے، جہاں وکلا یکے بعد دیگرے دلائل دے کر دوسرے فریق کے دعووں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔

لیکن جمعرات کو پیش آنے واکے ایک واقعے میں CJI ڈی وائی چندر چوڑ غصے میں لال پیلے ہوگئے، اور انہوں نے وکیل کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اور یہاں تک کہہ ڈالا کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟ سامنے سے دلیل دے رہے ہو۔

بھارت اقلیتوں اور عبادت گاہوں کو کچلنے والا ملک ہے، امریکی کمیشن

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرما گرمی اس وقت ہوئی جب سپریم کورٹ میں ثالثی کے حکم سے متعلق سماعت ہورہی تھی، تب ہی ایک وکیل نے کہہ دیا کہ اس نے ’ماسٹر‘ سے عدالت میں لکھے گئے حکم کی تفصیلات کو کراس چیک کیا ہے۔ اس پر سی جے آئی برہم ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سی جے آئی نے وکیل سے کہا کہ آپ نے کورٹ ماسٹر سے یہ پوچھنے کی ہمت کیسے کی کہ میں نے کورٹ میں کیا لکھا؟ کل آپ میرے گھر آجائیں گے اور میرے پرائیویٹ سکریٹری سے پوچھیں گے کہ میں کیا کررہا ہوں، ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سی جے آئی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وکلاء نے اپنی ساری عقل کھو دی ہے۔

چندرچوڑ نے کہا کہ خواہ تھوڑے وقت کے لیے ہی سہی میں اب بھی انچارج ہوں، ۔ ان عجیب و غریب چالوں کو ہماری عدالت میں دوبارہ نہ آزمایا جائے۔ یہ عدالت میں میرے آخری دن ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی وائی چندر چوڑ 10 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے بعد نئے چیف جسٹس جسٹس سنجیو کھنہ ہوں گے ۔ لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ہے سی جے آئی نے عدالت میں غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار وکلاء کو ڈانٹ چکے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں بھی ایک سیاسی پارٹی کےوکیل نے عدالت میں جج کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، جسے کورٹ سے باہر آنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

india

world

Supreme Court