Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیکٹ چیک: حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں جشن؟

ویڈیو کو مختلف ایکس اکاؤنٹ پر شئیر کر کے صارفین کو گمراہ کیا گیا۔
شائع 04 اکتوبر 2024 09:38am
تصویر اسکرین گریب
تصویر اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنان کے شہریوں کی طرف سے جشن منایا گیا۔

لبنانی عوام کی جشن منانے کی مختلف ویڈیوز مختلف ایکس اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی گئیں۔

28 ستمبر کو ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں مبینہ طور پر لبنانی شہریوں کو ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے قتل پر جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ لبنانی شہری بھی ظالم نصراللہ کی وفات کا جشن منا رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو یہاں یہاں اور یہاں بھی شئیر کیا گیا۔

حسن نصراللہ گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔

دعوے کا سچ کیا نکلا؟

جب اس دعوے کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ لبنان کی وائرل ہونے والی ویڈیو جنوری 2020 کی ہے۔ اصل ویڈیو تل ہگن نامی ایک صارف نے یہی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ زیر بحث ویڈیو جنوری 2020 کی ہے۔ صارف نے ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا۔

ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر 32 سیکنڈ کی طویل ویڈیو ”k.reem“ نامی صارف کی ہے جو کہ جنوری 2020 میں اپ لوڈ کی گئی تھی، جس کا حسن نصر اللہ کی حالیہ شہادت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو میں مظاہرین کو سڑک پر لبنان کے جھنڈے لہراتے اور گانے گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب لبنان کے بیروت شہر میں مظاہرین نے اس وقت ملک کے معاشی بحران کے خاتمے کے لیے نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

lebanon

citizen

Fact Check

Hasan Nasrullah

Israel's Attack in Lebanon

celebrating