Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے، ذرائع
شائع 03 اکتوبر 2024 11:20pm

سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سیل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا ہے۔

عارف علوی کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔

karachi

Arif Alvi

Karachi Police

SBCA