Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان نیوکلئیر طاقت ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بھی تحقیق کرے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ٹی وی اور سوشل میڈیا خراب نہیں، اس کا غلط استعمال حرام ہے: ذاکر نائیک کا کراچی میں خطاب
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2024 09:59pm
🔴 Live: Dr. Zakir Naik Lecture in Karachi - Latest Pakistan News - Aaj

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار میڈیا ہے، میڈیا ہی کالے کو سفید اور سفید کو کالا کرنے کا ماہر ہے۔

کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں ”میڈیا اور اس کی اہمیت“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ عالمی میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی جاتی ہے، مسلمان صرف انٹرٹینمنٹ میڈیا میں ماہر ہیں، مسلمانوں نے صرف انٹرٹینمنٹ میڈیا کو ہی اپنایا ہوا ہے۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی اور سوشل میڈیا خراب نہیں ہے، سوشل میڈیا کو غلط طریقے سے استعمال کرنا حرام ہے۔ اگر ہم اسے اللہ اور ہمارے نبی ﷺ کے پیغام کو پھیلانے کیلئے استعمال کریں گے تو یہ ہمارے لئے جنت میں جانے کا راستہ بنے گا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جب سوشل میڈیا جائنٹس دیکھتے ہیں کہ آپ دعوت کا اور دین اسلام کا کام کر رہے ہیں تو وہ آپ کو شیڈو بین کرنا شروع کردیتے ہیں، آپ کے فالوورز کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں لوگوں تک آپ کا کنٹینٹ کم پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً پورا سوشل میڈیا یہودیوں کے ہاتھ میں ہے، اللہ نے مسلمانوں کو بلیک گولڈ یعنی تیل دیا ہے اور مسلمان اس کا ٹھیک استعمال نہیں کر رہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے داڑھی کے سوال پر شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ آج کی تاریخ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بہتر ٹول اسلام کو پھیلانے کیلئے موجود نہیں ہے، لیکن مسلمان اے آئی میں بالکل بھ کام نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک واحد مسلمان ملک ہے جس کے پاس نیوکلئیر ٹیکنالوجی ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر بھی ریسرچ کرے۔ اور اس کو دین کو پھیلانے کیلئے استعمال کریں تاکہ اس کا اجر پوری قوم کو ملے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اعلان کیا کہ 5 اور 6 اکتوبر کو باغ جناح گراؤنڈ میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Governor House Sindh

Islamic preacher Zakir Naik

doctor zakir naik

DR ZAKIR NAIK

Zakir Naik Karachi Speech