Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے علی گنڈاپور کی شکایت کرنے خیبر پختونخوا کے اساتذہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے

اساتذہ کو ریگولر کرنے کیلئے علی امین گنڈا پور کوئی اقدام نہیں اٹھارہے، اساتذہ
شائع 03 اکتوبر 2024 07:27pm

خیبر پختونخوا کے اساتذہ احتجاج کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔کے پی سے آئے اساتذہ نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔اساتذہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل عمران خان کو بتانے آئے ہیں کہ اساتذہ سراپہ احتجاج ہیں اور حکومت ان کی بات نہیں سن رہی۔

اساتذہ کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ 2018 سے لے کر اب تک ہزاروں اساتذہ بھرتی کئے گئے۔ خیبر پختونخوا حکومت اساتذہ کی پینشن ختم کر رہی ہے، مستقل اساتذہ کو بھی سی پی فنڈ میں لایا جا رہا ہے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے پاس بھی ہم گئے انہوں نے ہماری کوئی بات نہیں سنی، اساتذہ کو ریگولر کرنے کیلئے علی امین گنڈا پور کوئی اقدام نہیں اٹھارہے۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ کچھ اساتذہ ایسے بھی ہیں جو ایڈ ہاک پر کام کر رہے ہیں ریگولائزیشن ضروری ہے،جو اساتذہ ریگولر ہیں ان پر گورنمنٹ نے سی پی فنڈ لاگو کر دیا ہے۔

اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ان کو ریگولر نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھیں گے۔ خیبر پختونخوا کے 34 ہزار اساتذہ اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ بانی پی ٹی ائی سے بھی بنی گالہ میں ملاقات کی تھی لیکن اب تک اساتذہ کے مسائل حل نہیں کیے۔

rawalpindi

cm kpk

KPK Government

Adiayala Jail