Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، بچوں اور خواتین سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

واقعہ بروری بائپاس ہزارہ قبرستان کے قریب پیش آیا
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2024 06:34pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی سے ایک بارات بروری مغربی بائی پاس خلجی کالونی گئی، واپسی پر باراتیوں کی بس مغربی بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب اورٹیک کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک خاتون اور مرد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔

فوری طورپر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالنے کی کوششیں کی، تاہم گہرائی کی وجہ سے انتظامیہ کو کرین منگوانی پڑی اور کرین کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو اوپر منتقل کیا گیا، بعدازاں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقلی کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں جگہ نہ ہونے پر لاشوں اور زخمیوں کو واپس سول ہسپتال کوٸٹہ منتقل کردیا گیا، جس کے نتیجے میں منتقلی کے دوران شدید زخمی تین بچے بھی دم توڑ گئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی، جبکہ زخمیوں میں سے بھی 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ بعد ازاں مزید افراد کے دم توڑنے سے تعداد 8 ہوگئی۔

quetta

Accident

bus accident