Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
28 Rabi ul Awal 1446  

فوٹو شاپ پر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار کرنیوالی خاتون کو 4 لاکھ کا نقصان

خاتون نے اپنے کام پر سے برے تاثر سے بچنے کیلئے فوٹوشاپ کے ذریعے ایک جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا، رپورٹ
شائع 03 اکتوبر 2024 02:26pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سنگاپور سے تعلق رکھنے والی خاتون کو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں مقیم چینی خاتون سافٹ ویئر ڈویلپر پر 9 دن کی چھٹی لینے کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے پر 5 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سو کن نامی خاتون اپنی بیمار والدہ اور خود کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینا چاہتی تھی لیکن اسے اپنی کام کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

سو کن اپنے کام پر سے برے تاثر سے بچنے کے لیے فوٹوشاپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار کیا۔ اس نے 23 مارچ سے 3 اپریل 2024 تک اپنی مطلوبہ چھٹی کے مطابق اسپتال کا نام، تاریخ اور مدت میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک پرانے سرٹیفکیٹ میں ترمیم کی۔

باس کا فرمائشی پروگرام، انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

خاتون ملازمہ نے اپنے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر کیو آر کوڈ چھپانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکی۔ اس عمل سے سو کن کو کام سے چھٹی لینے کی اجازت دی گئی، جس دوران اسے 3 ہزار 531 ڈالر تنخواہ ملی۔

خاتون کو 4 اپریل کو ملازمت سے بریک کے بعد کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو اس کی جعلسازی کا پتہ چلا۔ کیونکہ میڈیکل سرٹیفکیٹ میں کیو آر کوڈ دھندلا تھا جس سے ان کے شک میں اضافہ ہوا۔

جب اصل سرٹیفکیٹ کے بارے میں خاتون سے پوچھا گیا تو اس نے مبینہ طور پر ایک مختلف کیو آر کوڈ کے ساتھ دوسرا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار کر کے 8 اپریل کو جمع کرایا۔

بیماری پر چھٹی کی درخواست مسترد ہونے کے کچھ دیر بعد ملازمہ چل بسی

بعد ازاں کمپنی نے ملازمہ کو برخاست کیا اور ایچ آر ہیڈ نے سو کن کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ انکوائری میں خاتون کے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آیا کہ چین واپس جانے کے لیے اس نے والدہ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بنایا تھا کیونکہ وہ اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی۔

رپورٹ میں مزی بتایا گیا کہ کن پر جعلسازی کا الزام لگاتے ہوئے 5 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کے وکیل نے اس کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے بوڑھے والدین کی مدد کے لیے مایوسی سے کام کیا، جو اس پر اپنے واحد فراہم کنندہ کے طور پر انحصار کرتے ہیں۔

sick leave

Woman Forges

Medical Certificate

9 Days

Fined Rs 3 Lakh