Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
28 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2024 03:06pm

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے 82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے تھے۔ سرمایہ کاروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان معاشی معاملات میں دوست ممالک ہیں، امریکا ایکسچینج پروگرام سمیت ہیلتھ کئیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان کے ساتھ کام کررہا ہے۔

انہوں نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

پاکستان

stock market