شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے اسکول ٹیچرز اور طلبا کو زخمی کردیا
فیصل آباد کے گورنمنٹ اسکول تاندلیانوالہ میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے اسکول ٹیچرزسمیت 15 طلبا کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں 420 گ ب کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں بچے پڑھائی میں مصروف تھے کہ اسکول کے اندر لگے درخت پر موجود شہد کی مکھیوں نے اسکول پر حملہ کردیا جس کے کاٹنے سے اسکول اساتذہ سمیت 15 بچے زخمی ہوگئے۔
بلوچستان سے سندھ اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 اسمگلر گرفتار
مکھیوں کے کاٹنے سے سکول میں بچوں کی چیخ و پکار شروع ہو گئی۔
واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچوں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔ جہاں تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے طلباء کی عمریں 6 سے 15 سال کے درمیان ہے۔
Comments are closed on this story.