Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹر نے پاکستان کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹیم سے مسلسل نظرانداز ہونے پر لیگ اسپنر دل داشتہ تھے، جس کے باعث انہوں نے یہ قدم اٹھایا
شائع 03 اکتوبر 2024 01:25pm

پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنرعثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور کہا کہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے، جس پر وہ اپنے کوچز اور ساتھیوں کے شکر گزار ہیں۔

ٹی20 اور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، 31 سالہ عثمان قادر نے 16 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں، ٹیم سے مسلسل نظرانداز ہونے پر عثمان دل برداشتہ تھے۔

مایہ ناز پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایکس ڈاٹ کام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعہ کیا، جس میں انہوں نے اپنے مستقبل کے ارادوں پر روشنی ڈالے بغیر تشکر کے جذبات سے لبریز انگریزی میں تحریر ایک خط کا عکس شیئر کیا ہے۔

انہونے کہا کہ جب میں اپنے اس ناقابل یقین سفر پر غور کرتا ہوں تو میں دلی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے اور میں اپنے کوچز اور ساتھی ساتھیوں کی حمایت کا شکر گزار ہوں جو ہر قدم پر میرے ساتھ رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئٹی میچز کھیلنے والے 31سالہ عثمان قادر ڈومیسٹک کرکٹ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں، اپنے نئے سفر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے شہرہ آفاق لیگ اسپنر والد عبدالقادر کے کھیل کی میراث کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

اپنے ٹی 20 کرکٹ کریئر میں 31 وکٹیں حاصل کرنے والے 31 سالہ لیگ اسپنر نے اپنے ’ریٹائرمنٹ نوٹ‘ میں بتایا ہے کہ ناقابل فراموش فتوحات سے لے کر چیلنجوں تک، جن کا انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سامنا کیا، ہر لمحے نے ان کے کیریئر کو تشکیل دیا اور ان کی زندگی کو تقویت بخشی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں دل کی گہرائیوں سے ان پرجوش مداحوں کی قدر کرتا ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں، آپ کی غیر متزلزل حمایت کا مطلب دنیا ہے، اس نئے باب میں قدم رکھتے ہوئے کرکٹ سے اپنی محبت اور اپنے والد کے سکھائے ہوئے سبق دونوں کو عزیز تر جانوں گا اور والد کی میراث کو جاری رکھوں گا۔‘

عثمان قادر نے اپنے ساتھی کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے ساتھ پاکستانی کرکٹ کا جوش و جذبہ اور مشترکہ خوبصورت یادیں لے کر جائیں گے۔ ’ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، تشکر کے ساتھ، عثمان قادر۔‘

lahore

Pakistan Cricket Team

Leg Spinner

Pakistani Cricketer

usman qadir