Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

حزب اللہ قائد کی شہادت، عراقی والدین نے 100 نومولود بچوں کے نام ’نصراللہ‘ پر رکھ دیے

واضح رہے حسن نصراللہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک بڑے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے
شائع 03 اکتوبر 2024 10:00am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے لبنان کے شہر بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کے بعد متعدد عراقی والدین نے اپنے نوزائیدہ بچوں کے نام ان کے نام پر رکھ لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی وزارت صحت کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سے عراق میں 100 سے زائد بچوں کے نام نصراللہ رکھ دیے گئے۔

متعدد ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ وزارت نے عراق کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد بچوں کی پیدائشوں کا اندراج کیا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کون تھے؟

واضح رہے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حسب اللہ کے رہنما نصراللہ کو جمعہ کے روز بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک بڑے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

حسن نصر اللہ کی موت کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے متعدد ٹوئٹ جاری، آخری الفاظ کیا تھے؟

حزب اللہ کے 64 سالہ قائد حسن نصر اللہ 31 اگست 1960 کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مشرقی علاقے برج حمود میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد عبد الکریم نصراللہ ایک چھوٹے سبزی فروش تھے اور حسن نصراللہ اپنے والدین کے 9 بچوں میں سب سے بڑے تھے۔

حسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ نے عسکری محاذ پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد لبنانی سیاست میں بھی قدم جمائے۔

Hezbollah

Iraq

Hasan Nasrullah

100 newborns