Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان سے سندھ اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 اسمگلر گرفتار

جیکب آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کی
شائع 03 اکتوبر 2024 08:52am

سندھ کے شہر جیکب آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کے دوران 2 بین الاصوبائی اسلحہ اسمگلر سعید احمد شاہ اور عبدالباری پٹھان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شمبے شاہ چیک پوسٹ پر ٹرک کی تلاشی لی تو اسپئیر پارٹس میں چھپایا گیا اسلحہ جس میں 30 بور کے ایک 138 پسٹلز اور 276 میگزین برآمد ہوئے جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

sindh

Smuggling

Weapons

Jacobabad

Arms Smuggling