Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانچ سالہ بچے کے سامنے ماں باپ قتل

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں
شائع 03 اکتوبر 2024 08:43am

پنجاب کے شہر ملتان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق اور بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق گلگشت کا رہائشی عمران اپنی بیوی آمنہ اور 5 سالہ بیٹے کے ساتھ کچہری چوک کے قریب واقع ہوٹل میں کھانا کھانے گئے اور جیسے ہی وہ کھانا کھا کر ہوٹل سے باہر نکل رہے تھے تو اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم 3 مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس پر عمران فیملی سمیت قریبی دکان میں داخل ہوگیا۔

جس کے بعد ملزمان فائرنگ کر کے کچہری کی جانب چلے گئے تاہم اگلے ہی لمحے واپس دوبارہ ہوٹل پر آگئے تو عمران فیملی سمیت باہر نکل رہا تھا تو ملزمان نے دوبارہ اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران اور اس کی بیوی آمنہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا بلال معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

اطلاع ملتے ہی پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے بھی نمونے حاصل کر لیے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

firing

punjab

Multan

husband wife killed